مالے، یکم ستمبر(یو این آئی) مالدیپ کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد نشید کو اقتدار میں رہنے کے دوران سرکاری دولت کے مبینہ بے جا استعمال کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔
right;">
نشید مالدیپ میں جمہوری طور پرمنتخب پہلے صدر تھے اور سال 2012 میں انکو معزول کردیا گیا تھا۔
نشید کوا سی سال مئی میں برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی تھی۔